جمعہ 9 جنوری 2026 - 17:00
منطقی اعتراض کرنا لوگوں کا جائز حق ہے لیکن اعتراض اور فتنہ و فساد میں فرق ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: اعتراض اور فتنہ و فساد میں فرق ہے۔ جائز اعتراض نہ یہ کہ فقط درست ہے بلکہ کسی معاشرے کی بہتری کا سبب بھی بنتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کے استاد حجت‌ الاسلام والمسلمین نوائی نے کہا: موجود حالات اور مسائل کے مقابلے میں حوزہ علمیہ کی ذمہ داری زیادہ سنگین ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرے خصوصا نوجوان نسل کو انقلاب اسلامی کی اہمیت و عظمت سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں پتا ہو کہ اس نظام اسلامی اور موجودہ نعمتوں کے حصول کے لئے کتنی عظیم قربانیاں دی گئیں۔

حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: حوزہ علمیہ کی ایک اہم ذمہ داری لوگوں کی ہدایت کا سامان کرنا ہے چاہے وہ عام معاشرتی سطح پر ہو یا منطقی اور جائز معترض افراد کی صورت میں ہو تاکہ ان افراد کے درست اعتراضات کو سنا جائے اور اسے متعلقہ حکام تک پہنچاتے ہوئے اس کا بہترین حل نکالا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: لوگوں کو بھی ہوشیار رہنا چاہیے اور ان فسادات سے اپنا راستہ جدا کرنا چاہئے اور پس پردہ دشمن اور ان کے محرکات کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha